Posts

اسپرین کے کمال

Image
اسپرین کے کمالات اسپرین دنیا بھر میں مقبول ترین درد کش گولی ہے جو سستی ہونے کے باعث ہر طبقے کے استعمال میں رہتی ہے تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ دوا صرف درد پر ہی قابو نہیں پاتی بلکہ مختلف اقسام کے کینسر اور متعدد امراض کے خلاف بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ مگر بات یہی ختم نہیں ہوتی طبی لحاظ سے مفید یہ گولی صرف بیماریوں کے خلاف ہی مفید نہیں بلکہ اس سے ایسے روزمرہ کے کام بھی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔ اب چاہے وہ گھر کا خیال رکھنا ہو یا اپنی خوبصورتی بڑھانا اسپرین واقعی جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اس کے ایسے ہی چند حیرت انگیز اثرات جانے جو آپ کو چونکا کر رکھ دیں گے۔ گاڑیوں کی مردہ بیٹریوں میں نئی جان ڈالنا اگر تو گاڑی چلانے کے لیے اسٹارٹ کرتے ہوئے آپ کے سامنے یہ انکشاف ہوا کہ کار کی بیٹری نے تو کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور ارگرد مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تو آپ کیا کریں گے؟ ان حالات میں اسپرین کی دو گولیاں واقعی مددگار ثابت ہوں گی بس آپ انہیں بیٹری کے اندر ڈال دیں۔ اسپرین میں پائے جانے والا ایسی ٹائل سیلی سیلک ایسڈ بیٹری میں موجود سلفرک ایسڈ کے سات...

دیسی گھی

Image
#دیسی_گھی_کے_خواص  : - ♡♡♡ انسان کی پیدائش سے لیکر چودھویں صدی کے نصف تک برصغیر میں هر کھانے کی زینت دیسی گھی هی رها هے - یہی وجہ تھی - آج سے عرصہ قبل لوگ صحت مند زندگی گزارتے تھے - جوا...

برکت کیا ہے ؟

Image
⭕ *برکت کیا ہے ؟؟؟* 🍀 برکت کو بیان نہیں، محسوس کیا جاسکتا ہے۔ 🍀 جب آپ آمدن و اخراجات کے حساب کتاب کے چکر میں پڑے بغیر اور بنا کسی ٹینشن کے اپنا کچن چلا رہے ہوں تو اسے برکت کہتے ہیں۔ 🍀 پھر چاہے آپ کی آمدن ایک لاکھ ہو یا ایک ہزار۔ 🍀 اس کی سب سے بڑی نشانی دل کا اطمینان ہوتا ہے جو کہ بڑے بڑے سیٹھوں اور سرمایہ داروں کو نصیب نہیں ہوتا۔ 🍀 اگر برکت دیکھنی ہو تو سخت گرمیوں میں روڈ کھودتے کسی مزدور کو کھانے کے وقفہ میں دیکھ لیں جب وہ دیوار کی اوٹ لے کر اپنی چادر پھیلا کر بیٹھتا ہے، اپنا ٹفن کھول کر، اس پر روٹی بچھاتا ہے، پھر اچار کی چند قاشیں نکال کر اس پر ڈال دیتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر نوالہ توڑتا ہے۔ 🍀 اس کیفیت میں جو قرار اور دلی اطمینان اس کو محسوس ہو رہا ہوتا ہے وہ کسی لکھ پتی کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی کے مہنگے برگر کھا کر بھی نصیب نہیں ہوتا۔ 🍀 برکت کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالى آپ کو اور آپ کے گھر کے افراد کو کسی بڑی بیماری یا مصیبت سے محفوظ رکھتا ہے۔ 🍀 انسان، اسپتال اور ڈاکٹروں کے چکروں سے بچا رہتا ہے۔ یوں اس کی آمدن پانی کی طرح بہہ جانے سے محفوظ ...

مولانا آخر اتنے عجیب کیوں ہیں؟؟؟

Image
مولانا آخر آپ اتنے عجیب کیوں ہیں ...! عجیب شخصیت ہے  مولانا کی کبھی گانے بجانے والوں سے ملتے ہیں کبھی کھلاڑیوں کے پاس جاتے ہیں کبھی سیاست دانوں کیلئے دعا کرتے ہیں تو کبھی مخالف مسلک والوں سے مل بیٹھتے ہیں عجیب آدمی ہیں مولانا بھی ... معلوم نہیں کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں مولانا نے سید مودودی رح کی تعریف کی منصورہ گۓ لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو گستاخ صحابہ رض کی تعریف کرتا ہے " خلافت و ملوکیت " لکھنے والے کی تعریف ہمارے سیاسی مخالفوں کے گھر جاتا ہے مگر کیا کیجئے مولانا نہیں مانے کبھی سید منور حسن سے محبت کا اظہار تو کبھی سراج الحق سے شفقت .. مولانا،  طاہر القادری صاحب سے ملے موہری شریف گۓ لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہ تو بدعتی ہو گیا یہ تو مشرک ہوا ہے مولانا نے کوئی پرواہ نہ کی ... مولانا ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کی خدمت میں تشریف لے گۓ لوگوں نے کہا دیکھو دیکھو یہ تو غیر مقلد ہو  گیا یہ تو تجدد پسندوں کی تائید کرتا ہے یہی تو گمراہ ہے مولانا کو پھر بھی سمجھ نہ آئی ... نصرت جاوید نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر مولانا کو گالیاں نکالیں منافق کہا مولانا نے اسکے اگلے پروگرام م...

بہادر لڑکا

  بیان کیا جاتا ہے۔ ایک بادشاہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہو گیا کافی دن علاج کرنے کے باوجود جب اسے آرام نہ آیا تو طبیبوں نے صلاح مشورہ کر کے کہا کہ اس بیماری کا علاج صرف انسان ک...

علامہ محمد اقبال

Image
علامہ محمد اقبال   علامہ اقبال زمانہ حاضر میں عالم اسلام کے سب سے بڑے شاعر اور فلسفی تھے، جنہوں نے فلسفہ خودی کی تشریح کی، اتحاد عالم اسلامی کی دعوت دی اور نسل و رنگ کے خلاف آواز بلند کی۔ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ اسکول کی تعلیم کے بعد ایف اے مشن کالج سیالکوٹ سے اوربی اے اور ایم اے گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کیا۔ 1905 میں یورپ گئے۔ پی ایچ ڈی اور بیرسٹری پاس کرکے تین سال بعد واپس آئے۔ لاہور میں وکالت شروع کردی۔ 1914 میں انہوں نے اپنا فلسفہ خودی پیش کیا۔ پھر اسرار خودی اور رموز بے خودی دو مثنویاں لکھیں۔ ان کی شاعری کا شہرہ ہندوستان کے باہر دوسرے ملکوں میں بھی ہوگیا۔ بعد میں انہوں نے پیام مشرق، زبور عجم، بانگ درا،بال جبریل، جاوید نامہ اور نظموں کے دو تین اور مجموعے شائع کیے۔ 1930میں علامہ اقبال انڈیا مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے۔ الہ آباد میں انہوں نے جو خطبہ پڑھا، اس میں تجویز کیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی ایک آزاد حکومت ہونی چاہیے، جس کے ماتحت مسلم اکثریت کے علاقے آزاد زندگی بسر کرسکیں۔ یہ گویا پاکستان کے قیام کا پہلا مطالبہ تھا۔ 1933میں علالت کا سلسلہ شروع ہ...