دیسی گھی

#دیسی_گھی_کے_خواص  : - ♡♡♡

انسان کی پیدائش سے لیکر چودھویں صدی کے نصف تک برصغیر میں هر کھانے کی زینت دیسی گھی هی رها هے - یہی وجہ تھی - آج سے عرصہ قبل لوگ صحت مند زندگی گزارتے تھے - جواں جسم اور جواں حوصلےکےساتھ سخت محنت کرنا پھر بھی ہشاش بشاش زندگی گزاری -
جب سے انگریز کا یہ ڈالڈا بناسپتی گھی میدان میں آیا هر فرد اس کے شر کا شکار هوا نتیجتا امراض قلب امراض جگر امراض معده نے پوری کائنات کو اپنے گھیرے میں لے لیا - ستم بالائے ستم پھر خود هی اس ڈالڈا بناسپتی کو بد نام کرنا شروع کر دیا کہ یہ کولیسٹرول پیدا کرنے کا سبب بن رها هے - پھر اس کی جگہ آئل نے لے لی مگر کولیسٹرول جوں کا توں برقرار رها هے - اصل بات یہ هے کہ انگریز جیسے شیطان کو کولیسٹرول کا فلسفہ ہی نهیں پتہ اور نہ ہی طبع انسانی سے اسے واقفیت هے - ڈالڈا گھی اور آئل دونوں ہی عضلاتی اعصابی تاثیر رکھتے ہیں - جو نبضوں میں سکیڑ کا باعث بن رہیں ہیں - جبکہ بھینس کا گھی اعصابی عضلاتی. گائے کا اعصابی غدی تاثیر کا حامل هے جو نہ تو کولیسٹرول پیدا کرنےکا باعث بنتا هے - اور نہ ہی امراض قلب و جگر پیدا کرتا هے - آئیں دیکھتے ہیں اس میں کیا کیا خصوصیات موجود ہیں -
 
روایتی یونانی طبی اور جدید سائنس کی ہزاروں سال کی تحقیق کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی ھے کہ دیسی گھی صحت اور کھانے کا ذائقہ بڑھانے کیلئے ایک مفید جزو ھے - یہاں پردیسی گھی کے چند فوائد بیان کئے گئے ہیں ۔
#کھانے_کا_ذائقہ : - ☆

دیسی گھی استعمال کرنے سے کھانے کے ذائقہ میں بہتری آتی ھے - اور ہزاروں سال سے کھانے پکانے کیلئے گھی کا استعمال کیا جا رہا ھے - جس میں پکانے سے کھانا خوش ذائقہ ھو جاتا ھے ۔

#خراب_نہیں_ھوتا : - ☆

اچھی کوالٹی کا دیسی گھی ریفریجریشن میں رکھنے کے بغیر بھی خراب نہیں ھوتا جب کہ گھی کے کچھ نمونے 100 سال تک خراب نہیں ھوئے ۔ گھی مکھن سے تیار کیا جاتا ھے - جس میں دودھ سے دہی اور پھر مکھن تیار کیا جاتا ھے ۔

#غذائیت : - ☆

گھی میں وٹامن AD اور E وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں - جو استعمال کے بعد براہ راست جسم کو کاروبوہائیڈریٹ فراہم کرتا ھے - اور جسم میں توانائی اور وزن فراہم کرنے کا کام کرتا ھے ۔
گھی میں موجودہ غذائیت برائے راست جگر کیلئے مفید ھے - اور آسانی سے جسم میں جذب ھو جاتی ھے ۔ گھی میں درمیانے درجے کے فیٹی ایسڈ کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ھے - جو جسم میں توانائی ذخیرہ کرنے کا اہم ذریعہ ھے ۔

#وزن_میں_کمی : - ☆

دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ توانائی کے نظام کو متوازن رکھنے - چربی جلانے اور وزن کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ھے ۔

#مدافعتی_نظام : - ☆ 

دوسروں تیلوں کے برعکس گھی میں موجود ایسڈز آنتوں میں بیکٹریا جمع نہیں ھونے دیتا - اور اس میں موجود فائبر مدافعتی اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ھے ۔

#نظام_انہضام : - ☆

جدید تحقیق کے مطابق گھی جسم میں نظام انہضام کو بہتر بناتا ھے - اور اس میں موجود ایسڈز خوراک کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔

#سوزش_اور_کینسر : - ☆

محقیقین کے مطابق گھی بیماریوں سے بچاﺅ میں بھی مدد فراہم کرتا ھے - گھی میں موجود اجزاء جسم کی سوزش ختم کرتے ہیں - جبکہ کینسر سے بچاﺅ میں بھی گھی کا استعمال معاون ھے ۔ روایتی ادویات میں گھی ہزاروں سال سے سوزش کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ھے ۔

#بھوک_میں_اضافہ : - ☆

گھی میں موجود اجزاء نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں -
جس کے نتیجہ میں بھوک میں اضافہ ھوتا ھے ۔
اس کے علاوہ ذہن کو سکون بھی فراہم کرتا ھے ۔
جدید تحقیق کے مطابق منفی جذبات ایک کیمائی عمل کے نتیجہ میں اُمڈ آتے ہیں ۔ جو کہ جسم میں چربی جمع ھونے کی وجہ سے ھوتا ھے ۔ گھی اس کیمیمائی عمل کو روکتا ھے ۔

#ادویات_کی_تیاری : - ☆

روایتی طبی اور یونانی ادویات میں ہزاروں سال سے گھی استعمال کیا جا رہا ھے - جس کی بڑی وجہ یہ ھے - کہ یونانی اور طبی ادویات چونکہ جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں - اور گھی ان میں جذب ھونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ھے ۔

#گھی_بنانے_کا_طریقہ : - ☆

گھی کو تیار کرنے کا طریقہ نہایت ہی آسان ھے ۔
گھی مکھن کو پگھلا کر حاصل کیا جاتا ھے -
جو مناسب طور پر ذخیرہ کرنے سے کئی ماہ تک قابل استعمال رہتا ھے ۔ اگر ایسے ریفریجریٹر میں ذخیرہ کیا جائے - تو سالوں تک یہ قابل استعمال رہتا ھے ۔
———————ہ—————————————————

Comments

Popular posts from this blog

دیہاتی اور بادشاہ کا محل

ﺍﮐﺒﺮ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ