اسپرین کے کمال
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEhPYXm6rw3JdljbYdrxQoRzh3gl2OuuQfovQh13bSVANQrJ6J_Mea18_QyJE9F02BREqJnrfMgCWrweKD-Duw1MQfcEjKXE0P8iNqGwBSIyH21VoskiYgKCOE38IVYs0yPAJP9xlRdiOx8/s320/FB_IMG_1511540842210.jpg)
اسپرین کے کمالات اسپرین دنیا بھر میں مقبول ترین درد کش گولی ہے جو سستی ہونے کے باعث ہر طبقے کے استعمال میں رہتی ہے تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ دوا صرف درد پر ہی قابو نہیں پاتی بلکہ مختلف اقسام کے کینسر اور متعدد امراض کے خلاف بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ مگر بات یہی ختم نہیں ہوتی طبی لحاظ سے مفید یہ گولی صرف بیماریوں کے خلاف ہی مفید نہیں بلکہ اس سے ایسے روزمرہ کے کام بھی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہوگا۔ اب چاہے وہ گھر کا خیال رکھنا ہو یا اپنی خوبصورتی بڑھانا اسپرین واقعی جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اس کے ایسے ہی چند حیرت انگیز اثرات جانے جو آپ کو چونکا کر رکھ دیں گے۔ گاڑیوں کی مردہ بیٹریوں میں نئی جان ڈالنا اگر تو گاڑی چلانے کے لیے اسٹارٹ کرتے ہوئے آپ کے سامنے یہ انکشاف ہوا کہ کار کی بیٹری نے تو کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور ارگرد مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تو آپ کیا کریں گے؟ ان حالات میں اسپرین کی دو گولیاں واقعی مددگار ثابت ہوں گی بس آپ انہیں بیٹری کے اندر ڈال دیں۔ اسپرین میں پائے جانے والا ایسی ٹائل سیلی سیلک ایسڈ بیٹری میں موجود سلفرک ایسڈ کے سات...